اب سے مویشی منڈی میں عورتیں بھی راج کریں گی ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) عورتوں کے لئے اب کوئی بھی کام مشکل نہیں رہا ۔ گزشتہ چند سالوں سے دیکھا گیا تھا کہ عید لاالضحیٰ کے قریب خواتین بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لئے منڈی جا یا کرتی تھیں۔ اور اپنی استطاعت و پسند کے مطابق جانور کی خریداری کرتی تھیں۔
اب کے برس خواتین نے کچھ الگ کر نے کی ٹھانی اور ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں جن روزگار کے طریقو ں کو آدمیوں کے لئے مخصوص کر دیا گیا تھا اب ان میں خواتین بھی نظر آئیں گی۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر سب سے بڑی مویشی منڈی قائم ہے۔
اس مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سپر ہائی وے پر سجائی گئی اس منڈی میں اس سال خواتین بیو پاری بھی اپنے جانور لے کر آرہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کام عورتوں کے لئے مشکل نہیں ہے۔ مویشی منڈی کو سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہاں پر آنے والوں کے لئے فوڈ سٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔
منڈی میں پنجاب کے لائے گئے جانور بھی ہیں جن میں 25 من وزنی لال بادشاہ، 18 من وزنی مٹھو اور گلو ، 20 من وزنی شیزا کنگ شامل ہیں۔ شیزا کنگ کی قیمت بیوپاری نے 25 لاکھ بتائی ہے جانوروں کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد مویشی منڈی میں آرہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More