Headlines

    عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کا کتنا معاوضہ لیتے تھے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

    مرحوم عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

     

    کراچی (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی زندگی میں بہت سے کام انجام دئیے ایم کیو ایم کے کارکن کی حیثیت سے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھے اور آن ائیر تبلیغ کا م شروع کیا ۔ انھوں نے نعت رسولؐ بھی پڑھیں۔

    Advertisement

     

     

    8 اکتوبر 2005 کو پاکستان میں ہونے والے سانحے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انھوں نے پاکستان کے مشکلات میں شکار لوگوں کے امداد جمع کرنے کے لئے پروگرام کیے۔

    Advertisement

     

    انعام گھر پروگرام کے بعد ان کی شہرت مزید بڑھ گئی۔ رمضان ٹرانسمیشن کے ذریعے انھوں نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ان کی حیاتی میں رمضان ٹرانسمیشن کو لے کر کئی ویڈیو کلپس سامنے آئے جس میں ان کے معاوضے کے متعلق بات کی گئی۔

     

    Advertisement

     

    نجی ٹی وی کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں انھوں نے صحافی سہیل وڑائچ کو 2013 میں بتایا کہ انعام گھر پروگرام کے اسٹیج کو تیار کرنے کے لئے میں نے خود بھی حصہ لیا اور سوچ بچار کے بعدا سکو بنایا اس کو لے کر میرے ذہن میں شہر امان کا تصور تھا۔

     

    Advertisement

     

    رمضان ٹرانسمیشن کے معاوضے سے متعلق عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ میں یہ بات آج سب کو لائیو بتا تا ہوں کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیتا۔ میں صرف اپنی ماہانہ تنخواہ لیتا ہوں ۔ رمضان ٹرانسمیشن کو میں اپنا دین ایمان سمجھ کر کرتا ہوں۔

     

    Advertisement

     

    اسی پروگرام میں اپنی جائیداد سے متعلقہ سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ نہ میں ابھی تک کروڑ پتی بنا ہوں نہ اتنی جائیدا د ہے ایک فلیٹ میں میری رہائش ہے اور ایک گھر ہے جس کو تعمیر کر وا رہا ہوں۔ وہ بھی بینک سے قرض لیا ہوا ہے۔

     

    Advertisement

     

    نہ ہی میرے کوئی رقم کے اکاؤنٹ ہیں ایک سرکاری اکاؤنٹ ہے جو تنخواہ کے لئے بنایا ہوا ہے اور دو ذاتی ہیں جن میں بچوں کے لئے سیونگ کرتا ہوں۔چوتھا اکاؤنٹ دبئی میں ہے جس کے متعلق مزید کوئی معلوما ت انھوں نے فراہم نہیں کی۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement