اہم خبریں

اب کوڑا کرکٹ بھی ضائع نہیں ہوگا بلکہ اس سے بجلی پیدا ہوگی، انقلابی پیش رفت

اب کچرا بھی بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں جو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد جو مہنگائی کا طوفان اُٹھا ہے اس نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

 

Advertisement

کورونا وباء نے ملکی معشیت کو ویسے ہی کافی نقصان پہنچا دیا ہے اب اس پر مزید روس و یوکرین کے تنازع نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کا آگ لگا دی ہے۔

 

جس کی وجہ سے اب ڈنمارک کی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچرے کو بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔1973 میں ڈنمارک میں تیل پر عائد کردہ پابندی کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا ہوا تھا جس کے بعد انھوں نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور آج ڈنمارک بجلی پیدا کرنے والا بڑا ملک بن گیا ۔

Advertisement

 

 

ڈنمارک میں 20 فیصد تک بجلی صرف ہوا سے پیدا کی جاتی ہے۔اب ان کے شہر کوپن ہیگن کے مضافاتی علاقت میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے پروجیکٹ لگایا جا رہا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں ٹن کچرا جلایا جائے گا۔ کچرے سے جو بھی بجلی پیدا ہو رہی ہے اس سے پورے شہر کو بجلی دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی سپلائی دی جائے گی۔

Advertisement

 

پاکستان میں بھی اس وقت آبی اور توانائی کے مسائل ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو بھی ڈنمارک کا ماڈل دیکھ کر کچرے سے بجلی بنانے کے طریقے کو اپنانے پر غور کر ناچاہیے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago