اہم خبریں

مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کر دی، عوام تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہو گئی

کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں تعلیمی نظام متاثر۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) موجودہ حکومت نے پاکستان میں مہنگائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے شرح خواندگی کم کرنے کا بیڑا اُٹھا لیا ہے۔ بجٹ میں سینما ہال ، تھیٹر سے ٹیکس ہٹا کر باقی اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیا ہے جن اشیاء پر ٹیکس بڑھا یا گیا ہے ان میں کاغذ بھی شامل ہے۔

Advertisement

 

ذرائع کے مطابق حکومت نے کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پبلشرز نے کم ریٹس پر کتابیں چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔ صدرانجمن تاجران خالد پرویز نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہی کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement

کاغذ کی قیمت 105 روپے فی کلو سے بڑھا دی گئی ہے اب 210 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پیپر ملوں نے بھی چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں ۔ اب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ٹینڈر اُٹھانے والے لوگ بھی پریشانی کا شکا رہیں۔

 

 

Advertisement

کیونکہ پبلشرز کی جانب سے ٹینڈر 190 روپے فی کلو کے حساب سے اُٹھایا گیا ہے جب کہ قیمت 210 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ ایسے میں آرڈر پورا کرنا وبال جان بن گیا ہے۔

 

حکومت کوئی بھی سہولت نہیں دے رہی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اور پبلشرز بھی اپنی جگہ حق پر ہیں وہ اتنا بڑا نقصان کیسے برداشت کریں۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago