اہم خبریں

ان کی مونچھیں یا داڑھی کیوں نہیں ہوتی، چین اور جاپان کے مردوں کے چہرے پر بال نہ ہونے کی دلچسپ وجوہات جانیں

داڑھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے لیکن چین اور جاپان کے مردوں میں یہ نہیں دیکھا گیا ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا ہے کہ جب بھی لڑکا بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کے چہرے پر مونچھیں اور داڑھی آنا شروع ہو جاتی ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ لڑکا اب جوانی کی حدود میں داخل ہو چکا ہے ۔

Advertisement

 

ایسا عموماً تما م ممالک کے افراد میں دیکھا گیا ہے ۔ لیکن چین اور جاپان دو ایسے ملک ہیں جن کے مردوں کے چہروں پر داڑھی اور مونچھیں نہیں دیکھی گئی۔ اور ان کے چہرے کی جلد دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے چہرے پر بال آتے ہی نہیں ۔

 

Advertisement

ایسا بالکل نہیں ہے چین اور جاپان کے مردوں کے چہرے پر بھی بال اُگتے ہیں لیکن ان کی افزائش بہت کم ہوتی ہے اس لئے و ہ اتنے نمایا ں نہیں ہوتے ۔ دوسرا چینی ثقافت میں بھی کلین شیو کا رواج ہے اس لئے وہاں کے لوگ زیادہ تر کلین شیو کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ انسان کی ظاہری شکل اس کے ڈی این اے کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ اس لئے انسان میں وہ خصوصیات پیدا ہوتی ہیں جو اس کو وراثت میں ملتی ہیں۔ تو چین اور جاپان میں چونکہ بالوں کی افزائش ہی کم ہوتی ہے اس لئے ان کے چہرے شفاف ہوتے ہیں۔ا ن کے چہروں پر ایسے مسام ہی بہت کم ہوتے ہیں جو بالوں کی افزائش کرتے ہیں۔

Advertisement

 

اس کے علاوہ بال کی افزائش بڑھانے کا ذریعہ ایک ہارمون ہوتا ہے جس کو ٹیسٹرون کہتے ہیں۔ یہ ہارمون ایشیائی باشندوں میں چین کے باشندوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اس لئے ایشیائی ممالک میں ہر دوسرے مرد کے چہرے پر داڑھی ہوتی ہے کچھ کی گھنی اور کچھ کی نارمل۔

 

Advertisement

چین اور جاپان کے باشندوں کے چہرے پر بالوں کی افزائش مخصوص حصوں میں ہوتی ہے جن ٹھوڑی اور ہونٹوں کے اوپر کی جگہ ہے باقی چہرے پر نہ ہونے کے برابر بال ہوتے ہیں۔ اس لئے یہاں کے مرد زیادہ پرکشش اور حسین نظر آتے ہیں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago