بلاول بھٹو زرداری اپنی اُردو کی وجہ سے پھر سے تنقید کی زد میں ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) بلاول بھٹو زرداری کی اُردو کے متعلق سب ہی جان چکے ہیں کہ ان کی اُردو کافی سے زیادہ کمزور ہے اتنے سال پاکستان میں گزارنے کے بعد بھی ان کی اُردو میں کوئی سُدھا ر نہیں آیا نہ ہی انھوں نے کوشش کی۔
چند ماہ پہلے ہی انھوں نے عمران خان کے خلاف جلسہ کیا جس میں جوش جذبات میں آ کر ان کے منہ سے” ٹانگیں کانپ رہی ہیں” کی جگہ” کانپیں ٹانگ رہی ہیں” نکل گیا۔ یہ بات ان کے منہ سے کیا نکلی سوشل میڈیا پر سب نے اس پر میمز بنائے ۔ طنز کیا ۔ حتٰی کہ شوبز اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائی۔
اب بلاول بھٹو زردار ی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پھر سے غلط اُردو کے الفاظ ادا کئے جس پر پھر سے تنقید کی زد میں آ گئے۔ انھوں نے عمران خان کے توشہ خانے کے تحائف سے حوالے بات کرتے ہوئے لفظ “توشہ خانہ ” کو “ٹوچہ خانہ ” بولا ۔ اور اپنی تقریر کے دوران بھی وہ مسلسل لفظ ٹوچہ خانہ ہی ادا کرتے رہے۔