اہم خبریں

ٹوچا خانہ کیا ہوتا ہے ؟ بلاول نے بڑے مجمعے میں سب بتا دیا

بلاول بھٹو زرداری اپنی اُردو کی وجہ سے پھر سے تنقید کی زد میں ۔

 

کراچی (اعتماد ٹی وی) بلاول بھٹو زرداری کی اُردو کے متعلق سب ہی جان چکے ہیں کہ ان کی اُردو کافی سے زیادہ کمزور ہے اتنے سال پاکستان میں گزارنے کے بعد بھی ان کی اُردو  میں کوئی سُدھا ر نہیں آیا نہ ہی انھوں نے کوشش کی۔

Advertisement

 

چند ماہ پہلے ہی انھوں نے عمران خان کے خلاف جلسہ کیا جس میں جوش جذبات میں آ کر ان کے منہ سے” ٹانگیں کانپ رہی ہیں” کی جگہ” کانپیں ٹانگ رہی ہیں” نکل گیا۔ یہ بات ان کے منہ سے کیا نکلی سوشل میڈیا پر سب  نے اس پر میمز بنائے ۔ طنز کیا ۔ حتٰی کہ شوبز اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائی۔

 

Advertisement

 

اب بلاول بھٹو زردار ی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پھر سے غلط اُردو کے الفاظ ادا کئے جس پر پھر سے تنقید کی زد میں آ گئے۔ انھوں  نے عمران خان کے توشہ خانے کے تحائف سے حوالے بات کرتے ہوئے لفظ “توشہ خانہ ” کو “ٹوچہ خانہ ” بولا ۔ اور اپنی تقریر کے دوران بھی وہ مسلسل لفظ ٹوچہ خانہ ہی ادا کرتے رہے۔

 

Advertisement

 

اس پر سابق  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ جب ٹوچے لوگوں کو  اعلیٰ وزراتیں دے دی جائیں تو پھر توشہ خانہ ٹوچہ خانہ ہی بن جائے گا۔  ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بلاول کے میمز بننے شروع ہو گئے ہیں لیکن بلاول کو اس کی پر واہ نہیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago