ملک میں کورونا وباء نے پھر سے سر اُٹھا لیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) محکمہ صحت کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے کہ کراچی میں پھر سے کورونا وباء کے کیسزز بڑھنے لگے ایک دن میں 122 کے قریب کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں ان کی مثبت شرح 5.0 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
کراچی میں سب سے زیادہ کیسز کورنگی اور ساؤتھ میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ان حالات میں محکمہ صحت نے سندھ کے داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا ء کی ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینشن کا فیز تھری 19 جون 2022 کو ختم ہوا ہی تھا کہ یہ خبر سامنے آ گئی۔
عوام کو پھر حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی ہے اس وباء سے بچاؤ کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے بوسٹر ڈوز لگوانے کا کہا جا رہا ہے تا کہ اس صورتحال کو قابو میں رکھا جائے۔
اسلام آباد میں بھی کورونا سے مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 869 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 18 میں کورونا کی شناخت ہوئی ہے۔
پاکستان بھر میں اس وقت کورونا کی مثبت شرح 1.53 فیصد ہے جس میں 171 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More