آئی ایم ایف معاہدے نے اثر دکھانا شروع کر دیا بجلی پھر سے مہنگی کردی گئی ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے اثرات سامنے آنا شرو ع ہو گئے ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں اس کا اطلاق نہیں کیا جا رہا بلکہ اس سے اُلٹا بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے اور یہ مہنگائی اگلے مہینے بھی جاری رہے گی۔
حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں پھر سے اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ یکم جولائی سے اس کا اطلاق ہو گا ، جولائی کے بلوں میں بجلی فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو گی۔ اور بجلی کے یونٹ کا بنیادی ٹیرف جوکہ 16 روپے 91 پیسے بنتا تھا اب سے 20 روپے 41 پیسے کا ہوجائے گا ۔
اس کے ساتھ حکومت نے اگست 2022 میں بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اگست 2022 میں بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23 روپے 91 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی مہیا کی جائے گی۔