آئی ایم ایف معاہدے نے اثر دکھانا شروع کر دیا بجلی پھر سے مہنگی کردی گئی ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے اثرات سامنے آنا شرو ع ہو گئے ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں اس کا اطلاق نہیں کیا جا رہا بلکہ اس سے اُلٹا بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے اور یہ مہنگائی اگلے مہینے بھی جاری رہے گی۔
حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں پھر سے اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ یکم جولائی سے اس کا اطلاق ہو گا ، جولائی کے بلوں میں بجلی فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو گی۔ اور بجلی کے یونٹ کا بنیادی ٹیرف جوکہ 16 روپے 91 پیسے بنتا تھا اب سے 20 روپے 41 پیسے کا ہوجائے گا ۔
اس کے ساتھ حکومت نے اگست 2022 میں بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اگست 2022 میں بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23 روپے 91 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی مہیا کی جائے گی۔
یہ سلسلہ رکے کا نہیں بلکہ اکتوبر کے مہینے میں بلوں میں 91 پیسے فی یونٹ بنیادی ٹیرف کا اضافہ کر کے بجلی مہیا کی جائے گی جس کے بعد بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے کا بن جائے گا ۔ لیکن ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More