پلاسٹک اور چینی کے برتن استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ تابنے کے برتن استعمال کئے جائیں ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پہلے پہل انسان نے ضرورت کے تحت مٹی کو استعمال میں لا کر برتن بنانے شروع کیے ۔ مٹی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اس لئے اس میں پکائے گئے کھانے کی غذائیت بھی زیادہ دیر برقرار رہتی ہے ۔ مٹی پانی کو فلٹر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کی مدد سے پانی ٹھنڈا اور میٹھا ہو جاتا ہے ۔
ترقی کرنے کے بعد دنیا میں تابنے کے برتن استعمال کرنے کا رواج عام ہوا ۔ بادشاہ نوابوں کے محلوں میں مٹی کے برتنوں کی جگہ تانبے کے برتنوں نے لے لی ۔ تانبا چونکہ ایک قدرتی دھات ہے اور اس دھات کو کھانے بنانے اور کھانے کے برتنوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔
لیکن اب ان دھات کے بنے برتنوں کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا جاتا اب یہ برتن عجائب گھروں کی زینت ہیں ۔ ان کی جگہ پلاسٹک ، سلور، اسٹیل اور چینی و پتھر کے بنے برتنوں نے لے لی ہے ۔ جن میں پلاسٹک کے بنے برتن مضر صحت ہیں ۔
پہلے زمانوں میں مٹی کے برتنوں کے بعد تانبے کے برتنوں میں پانی ذخیرہ کیا جاتا تھا ۔ لیکن دورحاضر میں اس کو عجوبہ سمجھا جاتا ہے جیسے جیسے ہم صحت مندانہ چیزوں سے دور ہوئے ہمارے اندر بے شمار بیماریاں پیدا ہو گئیں ۔
اب لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے کہ مٹی و تانبے کے برتن کس قدر صحت کے لئے فائدہ مند ہیں تو لوگ ماضی کی ان چیزوں کو استعمال میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
تانبے میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسیڈینٹ اثرات ہو تے ہیں۔ جو پانی میں موجود فنگس ، بیکٹریا کے علاوہ انسانی جسم کو نقصان پہنچانے والے تمام بیکڑیا کو ختم کر دیتا ہے ۔ اس دھات کے اینٹی آکسیڈیٹ جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔
اس سے جسم میں خون کی افزائش تیز ہوتی ہے۔ قلبی نظام منظم طریقے سے کام کرتا ہے ۔ یہ جلد کو صحت مند رکھنے اور بڑھاپے کو دور رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔
تھائیرائڈ گلینڈ کے انسانی جسم میں کام کرنے کے لئے جسم میں کافی مقدار میں کاپر کا ہونا ضروری ہے اور یہ تانبے کے برتنوں کے استعمال سے ہی ممکن ہے ۔ تانبے میں موجود سوزش کی خصوصیت جسم سے سوزش ختم کر تہ ہے ۔ اور جسم کو ہر قسم کی الرجی اور انفیکشن سے بچاتی ہے ۔ اس لئے تانبے کے برتنوں کو استعمال میں لائیں اور زندگی کو خوشحال بنائیں ۔
لیکن ہمارے ہاں جو لوگ پائے جاتے ہیں وہ اس چیز کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ ہماری ذہنی غلامی کے طاعث لکیر کی فقیر بن چکی ہیں ۔ تا تو اس قوم میں سمجھ بوجھ رکھنے کی صلاحیت ہیں اور نا ہی اس کو شعور جیسی نعمت میسر ہیں ۔
اس قوم کے پاس محض الزام تراشی اور لوگوں کی ٹانگین کھینچنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے ۔ اللہ ہماری قوم کو ہدایت عطا فرمائیں اور ملک کو اچھا لیڈر دے ۔ آمین! ثم آمین !
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More