اہم خبریں

چار سالہ بچے کو کاٹنے کے بعد سانپ جان سے چلا گیا حقیقت کچھ اور ہی نکلی؟ سب چونک کر رہ گئے۔

چار سالہ بچے کو کاٹنے کے بعد سانپ جان سے چلا گیا حقیقت کچھ اور ہی نکلی؟

 

آن لائن (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ معجزاتی طور پر ایک چار سالہ بچے کو سانپ نے کاٹا اور کاٹنے کے 30 سیکنڈ کے اندر اندر خود جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ سب لوگ حیران تھے۔ بھارتی کے ایک نجی نیوز چینل نیوز 18 نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی ۔ جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

Advertisement

 

ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ ایک بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیتوں سے ایک سانپ باہر نکل آیا اور بچے کو کاٹنے کے بعد تڑپ تڑپ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ بچہ سانپ کے کاٹنے سے ڈر گیا اور گھر کے اندر بھاگ گیا جب گھر والوں کو سارے واقعے کا پتہ چلا تو انھوں نے بچے کو فوراً ہسپتال ایمرجینسی میں دیکھایا۔ جہاں بچے کا علاج کیا گیا ۔

 

Advertisement

گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ سانپ کو مارنے کی غرض سے باہر آئے تھے لیکن سانپ پہلے سے مر چکا تھا اور انھوں نے باقاعدہ لاٹھیوں کی مدد سے سانپ کو اُٹھا کر دیکھایا ۔ جب ڈاکٹر سے اس کے متعلق دریافت کیا تو ڈاکٹر نے کہا کہ بچے پاؤں یا جسم پر سانپ کے کاٹنے کا کوئی بھی نشان نہیں ہے ۔ یہ سب جھوٹ لگ رہا ہے۔ بچہ بالکل صحت مند ہے۔

 

ذرائع کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ گھروالوں نے جن لاٹھیوں پر سانپ کو دکھایا ہے ہو سکتا ہے انھی سے انھوں نے سانپ کو مارا ہو ، چونکہ انڈیا میں سانپ کو پوجا جاتا ہے تو اس کو مارنے کی بجائے وہ بھگانے پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ایسے ڈر کی وجہ سے کوئی بھی یہ ذمے داری نہیں لینا چاہتا کہ سانپ کی ایسی حالت کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔

Advertisement

 

تاہم تمام تر واقعے کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل بات سامنے آئے گی کہ سانپ کی ایسی حالت کا ذمہ دار کون ہے اور اصل واقعہ ہے کیا؟

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago