اہم خبریں

بندر تو انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، چڑیا گھر میں بندر کی حرکت نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

چڑیا گھر میں موجود بندر نے سگریٹ پی کر عوام کو حیران کر دیا ۔

 

آن لائن (اعتماد ٹی وی) ویتنام میں موجود ایک چڑیا گھر کے بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہو گئی ہے جس میں وہ انسانو ں کی طرح سگریٹ لے کر کش لگا رہا ہے ۔ عوام کا چڑیا گھر انتظامیہ پر غم و غصے کا اظہار کہ وہ جانوروں کی دیکھ بھال میں لاپرواہی کر رہی ہے۔

Advertisement

 

ویتنام کے شہر ہوشیمی میں واقع ایک چڑیا گھر میں بندروں کی نایاب نسل سے تعلق رکھنے والا بندر اونگٹن موجود ہے جو کہ سگریٹ نوشی کر رہا ہے۔ بندر کا سگریٹ ہاتھ میں پکڑ کر اطمینان بھرے انداز میں کش لگانا اور دھواں چھوڑنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

 

Advertisement

چڑیا گھر میں موجود شائقین کا کہنا ہے کہ جس طرح بند ر سگریٹ استعمال کر رہا ہے اس سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے اور چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو وہ قریب سے دیکھ رہا ہے ان کی عادات کو سیکھ رہا ہے یہ جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہے ۔
جانوروں کو آزاد رہنا چاہیے نہ کہ قید میں ۔

 

 

Advertisement

چڑیا گھر بند کر کے جانوروں کو ان کی جگہوں پر بھیج دینا چاہیے۔ جانوروں سے متعلقہ ایسی ویڈیو ز مزاحیہ نہیں ہوتی بلکہ انسانوں کی بے حسی کا ثبوت ہیں کہ اپنی تفریح کے لئے بے زبانوں کو قید رکھا ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago