اہم خبریں

5 ایسے جسمانی مسائل جن میں دودھ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے۔

5 ایسے جسمانی مسائل جن میں دودھ کا استعمال مضر صحت ہے ۔

 

 

Advertisement

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) دودھ اللہ کی عطاکردہ نعمتوں میں سے ایک ہے اس میں موجود کیلشیم ، وٹامن بی 12 ، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی جسم کے لئے ضروری عنصر ہیں ۔ دودھ میگنشیم اور زنک حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ لیکن اتنی ساری خصوصیات کے ساتھ جہاں یہ جسم سے پیشتر بیماریوں کو دور بھگاتا ہے ۔ وہی کچھ ایسی حالتیں بھی ہیں جن میں یہ نعمت زحمت بن جاتی ہے ۔

 

 

Advertisement

 

اگر کسی شخص کے جسم میں سوزش ہو تو ایسی حالت میں دود ھ کا استعمال مضر صحت ہو گا اس میں موجود سیر شدہ چکنائی جسم میں موجود پولی لپڈ سیکرائڈز نامی مالیکیولز کو بڑھانتی ہے جن کی وجہ سے جسم میں سوزش زیادہ ہو جاتی ہے ۔

 

Advertisement

دوسری صورت میں ایسی خواتین جن میں پی سی اوز کا مسئلہ ہو یا پھر کسی قسم کا ہارمونل ڈس اونر ہو ایسی خواتین کے مسائل میں دودھ کا استعمال اضافے کا سبب بنتا ہے اگر وہ اس کے ساتھ ڈیر ی مصنوعات کا بھی استعما ل جاری رکھتی ہیں تو جسم میں انسولین اور ہارمون کا توازن بگڑ جاتا ہے ۔ اس لئے ماہرین صحت کے مطابق ایسی خواتین کو دودھ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے ۔

 

تیسری حالت اگر آپ کا پیٹ خراب ہے یعنی آپ کے معدے میں تیزابیت ہو یا گیس ، اپھارہ ہو اور قبض کا بھی مسئلہ ہو تو دودھ کے استعمال سے ان تمام چیزوں میں اضافہ ہو تا ہے ۔ معدے کے خراب حالت میں دودھ کا استعمال کوئی انفیکشن کر سکتا ہے ۔

Advertisement

 

چوتھی صورت اگر آپ کے جگر میں سوزش ہے یا کسی بھی طرح کا جگر کا مسئلہ ہے جیسے کہ فیٹی لیو ر تو بھی آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ دود ھ کا استعمال نہ کریں ۔ ایسی صورت میں جگر دودھ کو صحیح طرح سے ہضم نہیں کرے گا اور اس سے جگر کے مسائل کے ساتھ ساتھ معدے کے مسائل بھی بڑھ جائیں گے ۔

 

Advertisement

پانچویں صورت یہ ہے کہ اگر آپ کو دود ھ سے الرجی ہے تو دودھ آ پ کے لئے زودہضم غذا ثابت نہیں ہو گا ۔ دودھ سے الرجی جیسے مسئلے کو لییکٹوز عدم برداشت کہا جاتا ہے ۔

 

ایسے افراد کو دود میں موجود شکر ہضم کرنے میں مسائل پیش آتے ہیں ایسے میں اگر یہ لوگ دودھ کا استعمال ترک نہیں کرتے تو بھی اس سے گیس ، اپھارہ اور اسہال جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ اس لیے ایسے افراد بھی دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں ۔

Advertisement

 

 

دودھ اللہ کی عطاکردہ نعمتوں میں سے ایک ہے اس میں موجود کیلشیم ، وٹامن بی 12 ، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی جسم کے لئے ضروری عنصر ہیں ۔ دودھ میگنشیم اور زنک حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ لیکن اتنی ساری خصوصیات کے ساتھ جہاں یہ جسم سے پیشتر بیماریوں کو دور بھگاتا ہے ۔ وہی کچھ ایسی حالتیں بھی ہیں جن میں یہ نعمت زحمت بن جاتی ہے ۔

Advertisement

 

 

تاہم دودھ اللہ کی نعمت ہے اس کا متوازن استعمال انسانی کے جسم کے لئے انہتائی فائدہ مند ہے ۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago