اہم خبریں

وینا ملک اپنے سابقہ شوہر کے خلاف عدالت میں چلی گئی، وجہ جان کر آپ بھی چونک جائینگے

جہیز کا سامان واپس نہ کرنے پر وینا ملک نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔

 

کراچی (اعتماد ٹی وی) اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ایکٹو ہیں اور مسلم لیگ ن پر طنزیہ ٹوئٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ وینا ملک نے اپنے سابقہ شوہر پر کیس کیا ہے کہ انھوں نے جہیز کا سامان تاحال واپس نہیں کیا۔

Advertisement

 

اداکارہ وینا ملک نے کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دی ہے اور سابق شوہر اسد خٹک کو اس میں فریق بنا یا ہے۔ وینا ملک نے اپنی درخواست میں درج کیا ہے کہ اسد خٹک سے ان کی علیحدگی تو 26 جنوری 2017 کو ہوگئی تھی۔ لیکن جہیز کا سامان ابھی تک واپس نہیں کیا ۔

 

Advertisement

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی پر ملنے والے تحائف جن کی مالیت 2 کروڑ روپے بنتی ہے وہ میرے دوستوں نے دئیے تھے اسد خٹک نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام تر جہیز مع تحائف کے واپس کر دیں گے لیکن اب کہتے ہیں کہ وہ چوری ہو گئے ہیں۔

 

 

Advertisement

وینا ملک کی درخواست پر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اداکارہ کے خلاف پہلے ہی کاروائی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سے شواہد طلب کئے ہیں ۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago