اہم خبریں

ویسے تو تکیے کو سر کے نیچے لینے کے علاوہ بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ ہے، جس کی قیمت 57 ہزار ڈالر ہے، یہ کس لئے استعمال ہوتا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں۔ جانئے تفصیل۔

دنیا کا مہنگا ترین تکیہ جس کی قیمت سن کر آپ کی نیند اُڑ جائے گی ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) ہمارے روز مرہ استعمال میں ایسی بے شمار چیزیں جو ہماری زندگی کا اہم حصہ ہونے کے باوجود ہم ان کی قیمت کا انداز ہ نہیں لگاتے ۔ ایسی ہی ایک ضروری چیز ہے تکیہ ۔ تکیہ انسان کی پرسکون نیند کے لئے انتہائی ضروری چیز ہے اس کے بغیر انسان کو سکون نہیں میسر ہوتا۔

Advertisement

 

تکیہ نرم یا سخت استعمال کرنے والے انسان پر منحصر کرتا ہے ۔ آج کل میٹریس میں بھی کئی اقسام کے میٹریس دیکھے جا رہے ہیں۔ جیسے کہ میڈیکڈڈ ، مہروں کے لئے الگ، جیل والے، فوم والے ، سپرنگ والے۔ ایسے ہی ان کی قیمتیں کم یا زیادہ ہوتی ہیں۔

 

Advertisement

انسان اپنی آمدنی و وسائل کے مطابق ان چیزوں کا انتخاب کر تا ہے اگر کوئی کہے کہ آپ ایک کروڑ 18 لاکھ کی رقم کا تکیہ لیں تو یقیناً آپ سامنے والے کو بے وقوف سمجھیں گے۔

 

 

Advertisement

 

لیکن یہ حقیقت ہے ہالینڈ سے متعلقہ ایک ماہر نفسیات تھجس وان ڈرہیسٹ نے ایک تکیہ تیار کیا جس کو دنیا کا مہنگا ترین تکیہ کہا جا رہا ہے اس کی مالیت 57 ہزار امریکی ڈالرز سے شروع ہو رہی ہے۔

 

Advertisement
دنیا کا مہنگا ترین تکیہ

 

 

تھجس وارن کا کہنا ہے کہ یہ تکیہ اس کی 15 سال کی تحقیق کا نتیجہ ہے ۔ اس کو بنانے کے لئے خالص مصری کپاس استعمال کی ہے اور اس کے ساتھ شہتوت کے کیڑے سے حاصل کردہ ریشم استعمال کیا ہے ۔ اس میں موجود ڈث میموری فوم غیر نقصان شد ہ ہے۔

Advertisement

 

اس تکیے کا غلاف خالص سونے 24 قیراط کا بنایا گیا ہے جس میں قیمتی ہیرے اور پتھر نصب کئے گئے ہیں تکیہ بنانے والے کا کہنا ہے کہ یہ تکیہ محفوظ اور صحت مند نیند کے دوران مقناطیسی شعاعوں کو روکتا ہے اس کو 3ڈی اسکنیز کےذریعے گاہگ کو مکمل طور پر مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago