جنت کے پھلوں میں شامل یہ پھل طاقت کا خزانہ ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) ایشیائی ممالک میں آم کے بعد سب سے زیاد ہ شوق سے کھایا جانے والا پھل کیلا ہے ۔ کیلے کا شمار جنت سے آئے پھلوں میں ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں بھی اس کا ذکر ہے۔ اور غذائی اعتبار سے بھی یہ ایک توانائی سے بھرپو رپھل ہے۔
انسانی جسم کو توانائی پہنچانے کا یہ اہم ذریعہ ہے۔ کیلے میں وٹامن و معدنیات کا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ایک زود ہضم پھل ہے ۔
شیر خوار بچوں کو اس پیس کر کھلایا جاتا ہے جس سے بچے صحت مند ہوجاتے ہیں ۔ اگر اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال لازم بنایا جائے تو بے شمار توانائی حاصل ہو گی۔ بڑھتے ہوئے بچوں کو اگر اسے ناشتے میں کھلا یا جائے اور ا سکے ساتھ ایک گلاس دودھ استعمال کروایا جائے تو ا ن میں بے شمار جسمانی طاقت پیدا ہو جائے گی۔
کیلا ایک قدیم پھل سمجھا جاتا ہے سکندر اعظم نے اس کو دریائے سندھ میں کاشت ہوتے دیکھا تھا جس کے بعد سے اس کی پیدا وار سے متعلق یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ اس کو میدانی علاقوں میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔
طب نبویﷺ کے مطابق یہ ایک اچھا پھل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے بہترین ذریعہ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جگر کے لئے بھی مفید غذا ہے۔ پیچش اور کمزور بچوں کے لئے فائدہ مند ہے جن بچوں کا وزن کم ہو ان کے لئے بھی مفید ہے۔ البتہ شوگر کے مریضوں کو یہ کم استعمال کرنا چاہیے ۔دست اور پیچش کے دوران کیلا دہی میں ملا کر کھانے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More