Headlines

    ‘ غریب شہر ترستا ہے ایک نوالے کو، امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں’ مالک نے اپنے کتے کا ایسا جشن منایا کہ۔۔۔

    شہری نے اپنے پالتوکتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں موجود ایک شخص جس کا نام شیواپا یلپا مارادی ہے اس نے اپنے پاس ایک پالتو کتا رکھا ہوا ہے جس کی سالگر ہ منانے کا فیصلہ کیا۔

     

    شیواپا نے اپنے پالتو کتے کو بچے کی طرح پالا ہے اور اب اس کی سالگرہ کے موقع پر اس شخص نے 4 ہزار مہمانوں کو بلا یا۔

     

    4 ہزار مہمانوں کی موجودگی میں اس شخص نے 100 کلو گرا م کا کیک کاٹا۔ کتے کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لو ڈ کی گئی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ کتے کو باقاعدہ برتھ ڈے بوائے کی طرح ٹوپی پہنائی گئی ہے۔

     

    کتے کے مالک نے اس کو سالگرہ کے لحاظ سے تیا رکیا ہے اور اس سے کیک بھی کٹوایا۔ سالگرہ پر آئے مہمانوں نے کتے کو تحائف بھی دئیے ہیں۔

     

     

    ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے کتے کے لئے اس شخص کی محبت کی تعریف کی تو کسی صارف نے کہا یہ کتنی بڑی حماقت ہے اتنی بڑی رقم ضائع کرنا اگر اتنا خیال تھا تو پھر گلی کے آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ۔