حکومت کا ایک اور کارنامہ پنجاب بھر سے ادویات غائب ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت کے لگائے گئے ٹیکسز کی وجہ سے پنجاب بھر میں جان بچانے والی دوائیوں کی قلت ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بخار اور درد کے لئے استعمال ہونے والی پینا ڈول بھی مارکیٹ سے غائب ہو گی ہے اس کے علاوہ ذہنی تناؤ، دمہ ، جوڑوں کے درد اور کینسر کے علاج سے متعلقہ ادویات بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔
دل کا دورہ روکنے والی، خون پتلا کرنے والی، دل میں جلن، ہیپا ٹائٹس ، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفکیشن سے متعلقہ ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ صوبے بھر میں 40سے زائد ایسی ادویات ہیں جن کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز ایسویسی ایشنز کا اس متعلق کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس اتنا زیادہ بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے خام مال کی ایمپورٹ رُ ک گئی ہے سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے ادویات کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سیلز ٹیکس ختم ہو گا تو ہی ادویات کی مینو فیکچرنگ ممکن ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More