میت کو فورا دفنانا چاہئے یا نہیں، شریعت کے احکام کا تو آپکو پتہ ہی ہوگا، جانئے سائنس کیا کہتی ہے اس بارے میں۔

    انسانی جسم کو وفات کے بعد فوراً دفنا دیناچاہیے سائنس نے بھی تصدیق کر دی  ۔

     

     

    Advertisement

    لاہور (اعتماد ٹی وی) اسلام میں  انسان کی وفات کے بعد تدفین جلد کر نے کی تاکید کی گئی ہے جس کی تصدیق سائنس نے بھی کر دی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مذہب اور سائنس آپس میں ٹکراتے رہتے ہیں۔ لیکن  سائنس  سالوں کی تحقیق کی بعد بھی اسی نتیجے پر پہنچتی ہے جو  ہمارے آخری نبی الزماں ﷺ نے پہلے ہی بتا دی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اسلام نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ انسان کی وفات کے بعد  انسانی جسم خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ جو کہ زندہ لوگوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ خود اس بے جان جسم کے لئے تکلیف اور بے حرمتی کا باعث ہے۔

     

     

    Advertisement

    سائنسی  تحقیق  نے  بے جان جسم  سے متعلق فیوچر لرن نامی ویب سائٹ پر انکشافات کئے ہیں کہ انتقال کے بعد انسانی جسم بہت سی حیاتیاتی تبدیلیوں سے گزرتا ہے جیسے کہ گلنا سڑنا، دو اہم تبدیلیاں تو فوراً رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں جیسے کہ  اندرونی  جسم  میں حیاتیاتی افعال کے ختم ہونے سے جسم اندرونی طور پر ختم ہو نا شروع ہو جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری تبدیلی یہ کہ جسم میں جراثیم تیزی سے پھیلتے ہیں جس جسم پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ انسانی خوبصورت جسم جس کو زندگی میں سب پانے کی خواہش کرتے ہیں بعد از وفات فوراً مٹی کے حوالے کرنا بہتر سمجھتے ہیں۔ وفا ت کے بعد انسانی جسم کے 4 فیز ہوتے ہیں جن سائنسی اصطلاح میں Hypostasis  کہاجاتا ہے  ۔

     

     

    Advertisement

    اس میں   ایسا ہوتا ہے وفات کے بعد ایک گھنٹے سے شروع ہو کر چند گھنٹوں میں ہی انسانی جسم میں موجود خون کی نالیاں خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔  دوسرے فیز  کو نیوٹن لا ء   کے تحت  درجہ حرارت   کا قرار دیا ہے کہ بے جان جسم میں موجود ٹھنڈک اور آس پاس کے درجہ حرارت پر منحصر کرتا ہے  اگر  درجہ حرارت ساز گار ہو تو انسانی جسم کو فریز کیا جاتا ہے جیسے کہ  سرد خانے جہاں   بے جان وجود  سخت ہو کر اکڑ جاتا ہے۔اس فیز کو Rigor mortis کہا جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    وفات کے بعد 3 گھنٹوں تک تو   جسم میں گرمی موجود ہوتی ہے اس کے بعد 3 سے 8 گھنٹوں میں جسم میں سختی رونما ہونی شروع ہوتی ہے جس کو  لواحقین بھی محسو س کر لیتے ہیں۔ اس کے بعد اگلے 36 گھنٹوں تک انسانی جسم کا درجہ حرارت  گر جاتا ہے اور جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    سائنسی لحاظ سے اس وجہ کے پیچھے انسانی جسم میں موجود پٹھوں کے  ریشوں میں جو کمیکلی تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں ان کی وجہ سے انسانی جسم کے بانڈ ز ٹوٹ جاتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    باقی دو مرحلے قبر کے اندر ہوتے ہیں جس کو سائنس نے putrefaction کا نام دیا ہے  اس میں انسانی جسم 2 میں  سے 3 ہفتوں میں    جراثیم کی افزائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے کمر کی جلد کا رنگ تبدیل ہوتا ہے اور جلد کی سطحی رگیں ابھر کر نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    جسم میں خطرناک گیسوں کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے بعض اوقات  یہ علامت بھی ظاہر ہوتی ہے کہ جسم کے مختلف سوراخوں سے  گندا مواد بھی نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement