ذی الحج کا چاند نظر آئے تو یہ کام کریں اور پھر دیکھیں اللہ کی رحمت کا کمال۔

    ذی الحج کا چاند نظر آئے تو یہ کام کریں اور کمال دیکھیں۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) اسلامی مہینوں میں بہت سے دن اور راتیں ایسی آتی ہیں جن میں عبادت کرنے سے آپ کو من چاہی مراد مل جاتی ہےاور قرآن پاک ایسی حکمت بھری کتا ب ہے کہ ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے انسان کو بس یقین سے کھولنا ہے اللہ تعالیٰ مدد فرما دیتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    ایسے ہی رجب ، شعبان اور رمضان کے مہینے بھی خاص اہمیت کے حامل ہیں اسی ذی الحج یعنی حج کا مہینہ ہے جس میں مسلمان سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کر کے غریبوں کی مد د کرتے ہیں۔ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد اگر آپ یہ ایک کام کریں تو بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔

    Advertisement

     

    یہ عمل ذی الحج کا چاند دیکھتے ہی کریں۔حج کے پہلے دس دنوں سے متعلق بے شمار احادیث موجود ہیں۔ جیسے ہی نیا چاند دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں۔
    اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِيقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضیٰ رَبِّي وَرَبُّكَ اللّٰہُ

     

    Advertisement

    یا الٰہی عزوجل اس چاند کو ہم پر برکت کے ساتھ اور ایمان و سلامتی اور اسلام اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ نکال جس سے تو راضی ہوتا ہے اور پسند کرتا ہے، (اے پہلی رات کے چاند) میرا اور تیرا رب اللہ عزوجل ہے۔

     

    اس دعا کے بعد آپ نے تیس مرتبہ سورہ الفاتحہ بسمہ اللہ کے ساتھ پڑھنی ہے اور اس دوران کسی سے بات نہیں کرنی۔یہ عمل کرنے کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے اس عمل کی برکت سے آپ کا مہینہ خیریت سے گزرے گا ہر قسم کے شر سے آپ محفوظ رہیں گے اور کسی قسم کی پریشانی مصیبت بھی اللہ کے حکم سے آپ کے پاس نہیں آئے گی۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement