اب ای میل بھیجنے کے لئے انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں رہی۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں آئے روز نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔ جیسے جیسے انٹر نیٹ ، موبائل انسانی زندگی کا اہم جز بنتا جا رہا ہے ماہرین اس میں مزید آسانیاں فراہم کرنے کی تگ دو میں لگے ہوئے ہیں جیسے کہ کچھ عرصہ قبل گوگل نے پاسورڈ فری اکاؤنٹ بنانے کے لئے باقی کمپنیوں سے الحاق کیا ۔
اب اس ضمن میں مزید کام کرتے ہوئے گوگل کی جانب سے ای میل بغیر انٹر نیٹ کے بھیجنے کے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ جی میل نے اس سلسلے میں پہل کی ہے اور اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔ یہ سہولت کافی عرصہ پہلے فراہم کی جا چکی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو اس سلسلے میں معلومات ہیں۔
اس سہولت کے ذریعے نا صرف آپ ای میل بھیج سکتے ہیں بلکہ وصول کردہ پیغامات کو بھی بغیر انٹر نیٹ کی سہولت کے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ سے کنکیٹ کر کے اپنی جی میل کو گوگل کروم براؤزر میں کھولنا ہے لیکن یہ انکوگنٹیو موڈ پر کام نہیں کرے گا صرف نارمل کروم پر کام کرے گا۔