اہم خبریں

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم کارنامہ، اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی آپ ای میل بھیج سکے گے، جانئے کیسے

اب ای میل بھیجنے کے لئے انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں رہی۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں آئے روز نئی نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔ جیسے جیسے انٹر نیٹ ، موبائل انسانی زندگی کا اہم جز بنتا جا رہا ہے ماہرین اس میں مزید آسانیاں فراہم کرنے کی تگ دو میں لگے ہوئے ہیں جیسے کہ کچھ عرصہ قبل گوگل نے پاسورڈ فری اکاؤنٹ بنانے کے لئے باقی کمپنیوں سے الحاق کیا ۔

Advertisement

 

اب اس ضمن میں مزید کام کرتے ہوئے گوگل کی جانب سے ای میل بغیر انٹر نیٹ کے بھیجنے کے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ جی میل نے اس سلسلے میں پہل کی ہے اور اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔ یہ سہولت کافی عرصہ پہلے فراہم کی جا چکی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو اس سلسلے میں معلومات ہیں۔

 

Advertisement

اس سہولت کے ذریعے نا صرف آپ ای میل بھیج سکتے ہیں بلکہ وصول کردہ پیغامات کو بھی بغیر انٹر نیٹ کی سہولت کے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو انٹرنیٹ سے کنکیٹ کر کے اپنی جی میل کو گوگل کروم براؤزر میں کھولنا ہے لیکن یہ انکوگنٹیو موڈ پر کام نہیں کرے گا صرف نارمل کروم پر کام کرے گا۔

 

 

Advertisement

جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لئے اس کو بک مارک میں ایڈ کر لیں۔ جی میل کی سیٹنگز میں جا کر آف لائن سنٹگز کی ٹیب پر کلک کریں۔

 

آف لائن سیٹنگز پر ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگا سیٹنگز کو دیکھیں کہ کتنے دن کے لئے آپ کو پیغامات آف لائن استعمال کرنے ہیں اور پھر سیٹنگز کو سیو کر لیں ۔

Advertisement

 

 

اگر کبھی ایسا ہو کہ انٹر نیٹ میسر نہ ہو تو آپ بک مارک کے ذریعے جی میل کو اوپن کر لیں اور جب آپ کوئی ای میل بھیجنا چاہیں گے تو وہ ایک نئے آوٹ باکس میں سیو ہو گی اور جیسے ہی انٹر نیٹ میسر ہو گا وہ آٹو میٹکلی سینڈ ہو جائے گی۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago