انٹر نیٹ صارفین کے لئے بُری خبر!
لاہور (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے وہی بڑی کمپنیاں بھی اس سے متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت کے رواں سال پیش کئے گئے بجٹ میں بجلی و تیل کی قیمتوں میں پے در پے اضافے سے درآمدات میں بہت بڑا فرق پڑ گیا ہے ۔
اس پر حکومت نے کاروباری اداروں پر ٹیکس بھی بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سروس نے اعلان کیا ہے اب سے انٹر نیٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔
ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر نے والی کمپنیوں نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمارے پاس بیک بیٹریاں شارٹ ہو گئی ہیں۔