اہم خبریں

موبائل استعمال کرنے والے ہو جائے تیار، کمپنیوں نے سگنل مہیا کرنے میں لوڈ شیڈنگ کرنے کا عندیہ دے دیا

انٹر نیٹ صارفین کے لئے بُری خبر!

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے وہی بڑی کمپنیاں بھی اس سے متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت کے رواں سال پیش کئے گئے بجٹ میں بجلی و تیل کی قیمتوں میں پے در پے اضافے سے درآمدات میں بہت بڑا فرق پڑ گیا ہے ۔

Advertisement

 

 

اس پر حکومت نے کاروباری اداروں پر ٹیکس بھی بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سروس نے اعلان کیا ہے اب سے انٹر نیٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

Advertisement

 

ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر نے والی کمپنیوں نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمارے پاس بیک بیٹریاں شارٹ ہو گئی ہیں۔

 

Advertisement

 

لوڈ شیڈنگ اور ٹیلی کام سے متعلقہ آلات کی درآمد پر کیش مارجن کی جو شرط رکھی گئی ہے اس نے ہماری درآمدات کو متاثر کیا ہے اس لئے بیک اپ بیٹریز کے شارٹ لسٹ ہونے کی وجہ انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہو گی۔

 

Advertisement

پاکستان ٹیلی کام نے پی ٹی اے کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ حالات ہمارے قابو سے باہر ہورہے ہیں۔ بجلی کے بحران کی وجہ سے ٹاور اور دیگر تنصیبات کو بیک اپ کے لئے بجلی کی مسلسل فراہمی اب ممکن نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے لائسنس والی شرائط بھی پوری کرنا مشکل ہیں اس لئے اگر ملک میں انٹر نیٹ سروس کا معیار بہتر رکھنا ہے اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے اور آلات کی درآمد پر جو کیش مارجن لگایا گیا ہے اس کا فیصلہ منسوخ کرکے ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago