اہم خبریں

مائیں اپنے بچوں کو فارمولا اور بازاری دودھ کیو ں پلاتی ہیں؟ جانئے اس کے نقصانات کیا ہیں ؟

مائیں اپنے بچوں کو فارمولا اور بازاری دودھ کیو ں پلاتی ہیں؟

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں لاکھوں بچے پیدا ہوتے ہیں اور جن کی پیدائش کے بعد کچھ مائیں تو ان کو دودھ پلاتی ہیں لیکن زیادہ تر فارمولا دودھ استعمال کرواتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 44 فیصد خواتین صرف 6 ماہ تک ہی بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں ۔

Advertisement

 

ڈاکٹروں کے مطابق شیر خوار بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں بچے کو فیڈ کروائے ۔ اس سے بچہ لاتعداد بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔ بچوں کے لئے فارمولا دودھ کے بڑھتے استعمال نے فارمولا دودھ کی طلب بڑ ھا دی ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین متا ثر ہو گئی ہے۔

 

Advertisement

بچوں کو ماں کا دودھ نہ پلانے کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ خواتین کو آگاہی نہیں دی جاتی کہ ان کو یہ کا م کر نا ہے ۔ اگر پیدائش کے وقت کو تجربہ کار عورت موجود ہو جو کہ ماں کو اس بات سے آگاہ کرے تو یہ ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

دوسرا میڈیکل اداروں کی پروڈکٹ کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے ڈاکٹر ماوؤں کو یہی کہتے ہیں کہ ا ن کا دودھ بچوں کے لئے ناکافی ہے۔ اس لئے بھی فارمولا دودھ کا استعمال زیادہ بڑھ رہا ہے اگر نومولود بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کے سینے سے لگا دیا جائے تو اس سے طلب پیدا ہوتی ہے جس سے ماں کا دودھ جلد اُترتا ہے۔

Advertisement

 

 

جن علاقوں میں خواتین فارمولا دودھ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی وہ بچوں کو گائے بھینسوں کا دودھ استعمال کرواتی ہیں۔ بہت سے ممالک نے خواتین کے لئے سہولیات نکالی ہیں تا کہ وہ اپنے بچے کو فیڈ کرو ا سکیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago