سنئیر صحافی ایاز امیر پر نا معلوم افراد کی جانب سے دھاواں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت خواہ کوئی بھی ہو اس میں میڈیا کو آزادی ہوتی ہے صحافی کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ لیکن موجودہ حکومت کے دور میں یہ ممکن نہیں نظر آ رہا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک نجی ٹی وی سے ذاتی چپلقش کی وجہ سے انھوں نے پریس کانفرس سے اس چینل کا مائک ہٹوا دیا۔
مریم نواز کا یہ اندا ز قابل مذمت تھا لیکن چونکہ صحافت سے تعلق رکھنے والے ادارے یکجا نہیں رہے اس لئے کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔ جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی ایسے ہی حکومت کے خلاف تجزیہ دینے پر سنئیر صحافی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ۔
ایاز صادق کو تھپڑ مارے گئے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے جس کی وجہ سے تما م افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی مذمت کی ہے کہ صحافت کو سیاست میں نہ لایا جائے ۔ اور انسان کی عمر کا بھی کوئی خیال نہیں۔ اس ملک میں اب کوئی محفوظ نہیں ۔