اہم خبریں

ہیر رانجھا کی کہانی تو محض کہانی ہی ہیں، اس جوڑے کی پیار کی کہانی سن کر آپ بھی کہے گے کہ محبت ہو تو ایسی خالص محبت ہو، شوہر کی محبت میں بیوی نے اپنے جسم کا ایسا اعضاء دے دیا کہ جان کر آپ کی روح کو بھی سکون ملے گا۔

شوہر کی محبت میں مبتلا بیوی نے محبت کی مثال قائم کر دی۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) یوں تو ہر کوئی محبت کا دعوے دار ہے لیکن اصل محبت کا پتہ مشکل حالات میں چلتا ہے میاں بیوی کے رشتے میں محبت ہونا قدرتی عمل ہے ۔ نکاح کے بول ان کو کبھی نہ ختم ہونے والے رشتے میں باندھ دیتے ہیں اور اولاد اس کو مزید مضبوط کر دیتی ہے ۔ ایسی ہی ایک محبت کرنے والی جوڑی کراچی میں موجود ہے ۔

Advertisement

 

اسماسراج اور ان کے شوہر عمر کی محبت کی مثال نہیں ملتی۔ اسما کے شوہر عمر کے گردے ناکارہ ہو چکے تھے اور ان کو ڈائیلاسز کے مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا ۔

 

Advertisement

کرونا میں جب ان کے شوہر اس وباء میں مبتلا ہوئے تو ڈاکٹر نے گردہ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ۔ لیکن سب بڑا مرحلہ ایسا ڈونر ملنا تھا جس کو گردہ عمر کا جسم قبول کرتا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق کوئی بھی شخص عمر کی فیملی کا ہو جس کا بلڈ گروپ بھی سیم ہو۔

 

اسما کا کہنا ہے کہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا گردہ اپنے شوہر کو دیں گی لیکن اس سلسلے میں سب سے اہم مرحلہ عمر کو راضی کرنا تھا جو کہ بہت مشکل کام تھا چنانچہ میں نے ٹیسٹ کروائے اور دعا کی کہ میرا گردہ میچ کر جائے ۔

Advertisement

 

 

اور اللہ نے میری دعائیں سن لیں تو میں نے اپنے شوہر کو راضی کیا ۔ ڈاکٹر بھی حیرا ن ہوتے تھے کہ اتنا خوش مزاج ڈونر پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

Advertisement

 

چنانچہ اسما کا ایک گردہ عمر کے جسم میں لگا دیا گیا جو کہ انکے جسم نے قبول کرنا شروع کر دیا ہے عمر اپنی بیوی کے اس اقدام کے بعد مزید بیوی سے محبت کرنے لگ گئے ہیں۔

 

Advertisement

 

ان کی بیوی نے جو ایثا ر ان کے لئے کیا ہے وہ کوئی عام بات نہیں اسما کا کہنا ہے کہ اللہ نے انسان کو دو گردے اسی لئے دئیے ہیں ایک کسی کو عطیہ کر دے۔ اسما اپنی سرجری کے بعد صحت یاب ہو چکی ہیں اور جوڑا خوشحال زندگی گزار رہا ہے ۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago