امریکی شہریوں کو سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا کہ سمند ر کا رُخ نہ کریں ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) جیسے جیسے دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے انسان نے جنگلات کو محدود کر دیا ۔ سمندروں کو تسخیر کر لیا ہے جس کی وجہ سے جنگلی و آبی حیات اکثر انسانی آبادیوں میں نظر آتی ہیں ۔
ایسا ہی امریکہ میں ہوا ۔ اکثر امریکہ کی خبر زبان زد عام ہوتی ہے کہ مگر مچھ کھلے عام پھرتے نظر آ تے ہیں۔
ایسے ہی گرمی کے آتے ہی امریکی شہری سمندر کا رُخ کرتے ہیں لیکن اس سال ماہرین نے شہریوں کو انتباہ کر دیا کہ مشرقی ساحل کی جانب نہ جائیں۔
کیونکہ اس سال شہریوں کے ساتھ ساتھ گریٹ وائٹ شارکس نے بھی اپنا رُخ مشرقی ساحل کی جانب کر لیا ہے۔ ہر سال موسم گرما میں گریٹ وائٹ شارکس اپنا موسم سرما والا گھر چھوڑ کر ساحلوں پر ڈیرے ڈالے رہتی ہیں۔