بھائی کی بھائی کے لئے محبت کی انوکھی مثال۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) نفسا نفسی کے اس دور میں جہاں انسانیت ہی ناپید ہوتی جا رہی ہے انسان کو اپنی ذات اور اپنے مفاد سے مطلب ہے اس کے لئے وہ خیونی رشتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتالیکن آج بھی اس دنیا پر محبت ابھی باقی ہے جس کی واضح مثال شمالی افریقہ کے ملک الجزائر کے ایک شہر اورگلا میں دیکھنے کو ملی ۔
ہوا کچھ یوں کہ اورگلا کا ایک صحافی 2 جون 2022 کو اپنے معمول کے مطابق کا م پر جاتے ہوئے راستے میں دیکھا کہ دولڑکے ایک ساتھ کسی جانب جا رہے ہیں۔ صحافی ریاض بوزینا جس بات پر چونکا وہ یہ تھی ایک لڑکا 12 سال کی عمر کا تھا جب کہ دوسرا اس سے چھوٹا تھا ۔ بڑے لڑکے نے اپنی قمیض اُتار کر چھوٹے لڑکے کا سر ڈھاپنا ہوا تھا۔
لڑکے کا مقصد اپنے چھوٹے بھائی کو سورج کی تیز دھوپ سے بچانا تھا جس کے لئےا س نے خود گرمی برداشت کرنی شروع کر دی پر بھائی کو محفو ظ کیا ۔ اس دن درجہ حرارت 41 ڈگر ی سینٹی گریڈ تھا ۔صحافی کے مطابق تصویر میں موجود لڑکو ں کے آپسی رشتے کا مجھے علم نہیں لیکن اورگلا کے شہریوں نے بتایا کہ یہ دونوں بھائی ہیں۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر بے تحاشہ وائرل ہو رہی ہے ہر کوئی بڑے بھائی کے جذبے و محبت کو سراہ رہا ہے۔تصویر میں موجود دونوں بھائیوں کا نام اورگلا کے سماجی کارکنوں کی جانب سے حذیفہ اور عبدالرحمان بتا یا گیا ہے۔