فرانسیسی سیاح وادی ہنزہ سے غائب ہو گیا ریسکیو اہلکار وں کی جانب سے تلاش جاری۔
فرانسیسی سیاح وادی ہنزہ سے غائب ہو گیا ریسکیو اہلکار وں کی جانب سے تلاش جاری۔
گلگت بلتستان (اعتماد ٹی وی) سے سیاح پاکستان کا رُخ کرتے ہیں۔ ایسے فرانس سے بھی ایک سیاح گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں آیا۔ فرانسیسی سیاح پیراگلائیڈرز بھی تھا۔ ذرائع کے مطابق 3 روز قبل فرانسیسی پیرا گلائیڈر نے 2 ہسپانوی پیرا گلائیڈرز کے ساتھ اُڑان بھری تھی۔
فرانسیسی سیاح کی عمر 58 سال ہے اور انھوں نے جو دو روز قبل اُڑان بھری تھی اس کے کچھ دیر بعد یہ وادی ہنزہ کے علاقے گنیش میں اُترے تھے۔ لیکن ان میں فرانسیسی پیراگلائیڈر شامل نہیں تھے۔ لاپتہ ہونے والے پیرا گلائیڈر کی تلا ش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اور یہ آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے۔
اتوار کو پاک فوج کے ہیلئ کاپٹرو ں کے ذریعے بھی یہ آپریشن کیا گیا لیکن پیرا گلائیڈر کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا۔ ہنزہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ظہور احمد نے بتایا کہ ہسپانوی پیرا گلائیڈر نے جس علاقے پر لینڈنگ کی وہ علاقہ محفوظ نہیں ہے ۔
اسی لئے ان کی تلاش میں ریسکیورز کو مشکلات کا سامنا ہے پیراگلائیڈرز 30 جون کو وادی ہنزہ پہنچے تھے اور وہاں کے ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا تھا۔