اہم خبریں

آخر کار بھارتیوں کی زندگیاں پاکستان نے ہی بچائی، پھر بھی بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آتی، مزید جانئے

ہمسایہ ملک کی پرواز کو کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

 

کراچی (اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کا ایک مسافر طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد منزل پر نہ پہنچ سکا ۔ طیارے میں اُڑان بھرتے ہی فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے طیارے کو فوراً ہنگامی حالات میں کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

Advertisement

 

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی اسپائس کے جیٹ کابوئنگ 737 میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہو گئی ۔ طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارہ

 

Advertisement

دہلی ائیر پورٹ کی جانب رواں دواں تھا جب پائلٹ کو اندازہ ہوا کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی ہو گئی ہے پائلٹ نے کراچی ائیر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

 

پاکستان سول ایوی ایشن انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کے تحت طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی اور لینڈنگ کے دوران بھی کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش آنے سے متعلقہ تمام تر انتظامات مکمل کئے ۔ لیکن مسافروں کو پاکستان کی سرزمین پر اُترنے کی اجازت نہ دی۔

Advertisement

 

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے کا فیول ٹینک لیک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کپتان نے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ہم نے انسانیت کے پیش نظر اس کو اجازت دی ۔

 

Advertisement

 

طیارے کی لینڈنگ کے بعد فیول ٹینک کی لیکیج کو چیک کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس بھی بھارتی طیارے میں مسئلہ آنے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago