رحمت بن گئی زحمت، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر کے عوام کو پریشان کر دیا

رحمت بن گئی زحمت، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی پاکستان بھر میں پری مون سون کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پری مون سون کا یہ سلسلہ چند دن رُکا اور اب بھی جاری ہے ۔ تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اس میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے مون سون کا جو اسپیل پاکستان میں داخل ہوا ہے اس میں مزید اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ اس لئے اس بات کو دیکھتے ہوئے محکموں کو تیار رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ا تھارٹی جانب سے یہ بھی کہا گیا مون سون ہواؤں کا سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا اور ہفتے کے آخر میں اس میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

 

این ڈی ایم اے کی پیش گوئی کے مطابق ملک کے بہت سے علاقوں میں7 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے اور اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے بہت سے علاقوں میں 50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے ۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 9 جولائی تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago