Headlines

    “دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی سوائے اس کے جب آپ خود کوشش کرنا ترک کر دیں” ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب۔۔

    جذبہ ہو تو کوئی بھی کام کیا جا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں انسان اپنی سوچ ، نظریات کا کھلم کھلا اظہار کر سکتا ہے۔ ٹک ٹاک، سنیک ویڈیوز اور فیس بک جیسی ایپ نے صارفین کو بہت سے سہولیات دیں ہیں جس کی وجہ سے اب ہر شخص اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔  اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لئے مختلف  حربےاستعمال کرتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    جہاں لوگ غلط  حربے استعمال کرتے ہیں وہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ کچھ کر گزرنے کا جنون رکھتے ہیں جیسے کہ  ایک شخص کی ویڈیو دیکھی جا رہی ہے جوکہ ایک ٹانگ سے معذور ہے اور  بیساکھی کی مدد سے سائیکل چلا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ  وہ شخص  اپنی دھن میں مگن سائیکل چلائے جا رہا ہے جبکہ پاس گزرنےوالی گاڑی میں موجود شخص نے جب یہ منظر دیکھا تو اس نے اس شخص کی ہمت اور جنون کی ویڈیو بنانی شروع کی اسی ویڈیو کے دوران سائیکل سوار نے آدمی کی جانب دیکھا۔

     

     

    Advertisement

    ویڈیو بنانے والے نے اس ویڈیو کے نیچے کیپشن دیا  کہ انسان کو  دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی سوائے اس کے جب آپ خود کوشش کرنا ترک کردیں۔

     

     

    Advertisement