اہم خبریں

قربانی کے جانوروں کے ساتھ آئے بن بلائے مہمانوں سے نجات کا طریقہ۔

قربانی کے جانوروں کے ساتھ آئے بن بلائے مہمانوں سے نجات کا طریقہ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) عید الااضحیٰ کے آتے ہی لوگ جانوروں کی خریداری شروع کر دیتے ہیں اور جانوروں کو گھر لے آتے ہیں لیکن ان کے ساتھ بن بلائے مہمان بھی چلے آتے ہیں جو ہماری روز مرہ زندگی میں تو شامل ہوتے ہی ہیں لیکن قربانی کے جانوروں کی آمد کے ساتھ ان کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

Advertisement

 

مکھیاں اور مچھر عام طور پر بھی ہرموسم میں عام نظر آتے ہیں لیکن عید الاضحیٰ کے قریب ان کی تعداد اس طرح بڑھ جاتی ہے کہ قربانی کے جانور گھر گھر میں موجود ہوتے ہیں ان کی خوراک کے ذریعے اور پھر ان کے گوبر کی وجہ سے بھی ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔

 

Advertisement

اس مسئلے سے نجات کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ جانوروں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

 

عید آنے تک ان جانوروں کو دن میں دو مرتبہ نیم گرم پانی سے نہلائیں۔ اور نہانے کے بعدان جانوروں پر ڈیٹول کا اسپرے کریں تا کہ مکھیاں اور مچھر ان سے دور رہیں۔

Advertisement

 

 

اگر اس دوران گھر میں بھی مکھیاں زیادہ ہو جاتی ہیں تو اپنے گھر میں موجود اس چیز کو استعمال میں لائیں ۔ پھٹکری کو پانی میں حل کر کے اس کا اسپرے سارے گھر میں کریں۔ اس کے ساتھ اگر بتیو ں کو بھی گھر میں دو مرتبہ جلائیں۔

Advertisement

 

اس کے علاوہ چند ایسے ذریعے ہیں جن کو استعمال میں لا کر ان سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جیسے کہ چار کپ سرکے میں ایک چمچ تلسی کا تیل یا پودینہ شامل کریں اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ ڈال کر مکس کریں۔

 

Advertisement

 

اور سارے گھر میں اس کا اسپرے کر دیں اس کے علاوہ لہسن کے دو جوے لے کر اس جگہ رکھ دیں جہاں گوشت رکھا ہوا ہے اس سے بھی مکھیاں دور رہیں گی۔ لیموں پر کالی مرچ لگائیں اور اس کو بھی گھر کے کونوں میں رکھ دیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago