گدھی کا دودھ بیچنے کا کاروبار عروج پر ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ہم بچپن سے یہ سنتے آ رہے ہیں کہ پڑھو لکھو گے نہیں تو پھر گدھا گاڑی ہی چلاؤ گے ۔ اس بات کو سُن کر بہت سے بچوں نے تعلیم پر دھیا ن دے کر کوئی مقام حاصل کر لیا ہے ۔ لیکن آج کل بھارت میں ایک انوکھا کاروبار عروج پر ہے ۔ جس کے مطابق پڑھے لکھے لوگ بھی نوکریاں چھوڑ کر یہ کام کر رہے ہیںط۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سری نواس گاؤدا کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سالوں سے گاؤں چھوڑ کر شہر میں موجود کارپوریٹ سیکٹر میں آئی ٹی شعبے میں جاب کررہے تھے جہاں ان کو بہترین مراعات مہیا تھیں اور انھوں نے آٹھ بڑے شہروں میں کام کیا ہے ۔
سری نواس کا یہ کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اچھے کاروبار میں موجود تھے لیکن اس کے باوجود ان کو زندگی میں سکون میسر نہیں تھا ۔ انھیں خود میں ایک بے چینی محسوس ہوتی تھی جب انھوں نے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے گرو اور اساتذہ کی مدد سے ایک گدھوں کا فارم کھولیں گے اور نوکری کو الوداع کہہ دیں گے ۔
اس کام میں انھیں خاندان اور دوست احباب کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انھوں نے اس کو کر کے ہی دم لیا آج ان کا فارم ایک کامیاب سطح پر ہے اور وہ 5000 ہزار کلو کے حساب سے گدھی کا دود ھ فروخت کر رہے ہیں ۔
سری نواس نے بتایا کہ ماں کا دودھ او رگدھی کا دودھ ایک جیسی تاثیر رکھتے ہیں ۔انیسویں صدی کے آخر میں یتیم بچوں کو گدھی کا دودھ ہی دیا جاتا تھا ۔
گدھی کے دودھ میں انسان کو بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت دینے والی طاقت موجو دہے ۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال میک اپ میں بھی کیا جاتا ہے ۔ گائے بھینس کے دودھ کے مقابلے میں گدھی کا دودھ کئی گنا مہنگا فروخت ہوتا ہے ۔
ایک گائے جو کہ دن بھر میں 5 سے 10 کلو تک دودھ دیتی ہے جب کہ گدھی اس کی نسبت 24 گھنٹوں میں ایک پاؤ دودھ دیتی ہے اس لئے اس کا دودھ گائے کی نسبت مہنگا ہوتا ہے ۔
سری نواس نے بتایا کہ گدھی کا دودھ استعمال کرنے سے قبل اس کو ابالنا بھی نہیں پڑتا اور کچا ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اور اس دودھ کو چائے میں بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کاروبار میں ترقی کے بہت زیادہ چانسز ہیں ۔
ہم بچپن سے یہ سنتے آ رہے ہیں کہ پڑھو لکھو گے نہیں تو پھر گدھا گاڑی ہی چلاؤ گے لیکن اب یہ سچ ہوتے بھی دیکھ لیا ۔ اس بات کو سُن کر بہت سے بچوں نے تعلیم پر دھیا ن دے کر کوئی مقام حاصل کر لیا ہے ۔ لیکن آج کل بھارت میں ایک انوکھا کاروبار عروج پر ہے ۔ جس کے مطابق پڑھے لکھے لوگ بھی نوکریاں چھوڑ کر یہ کام کر رہے ہیں ۔
اس کو مطلب یہ ہوا کہ کاروبار کوئی چھوٹا نہیں ہوتا بس آپ کی نیت ہونی چاہئے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More