لمپی اسکن کی یہ پانچ علامات جس بھی جانور میں ہوں اس کو مت خریدیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) عیدا لاضحیٰ بالکل قریب ہے اور قربانیوں کے لئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے عید قربان کے موقع پر ہر شہری کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ جانور خریدے اور قربان کرے۔ لیکن اس وقت جانوروں میں موجود لمپی اسکن بیماری کی وجہ سے لوگ جانور خریدنے سے کترا رہے ہیں۔
ڈاکٹر نے شہریوں کو اس کشمکش سے نکال دیا ہے اور لمپی اسکن کی پانچ علامات بیان کی ہیں جس سے شہریوں کو جانور خریدنے میں آسانی ہو گی۔ پہلی بات کہ لمپی اسکن جلد کی بیماری ہے اور اس سے انسانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
تاحال اس بیماری کے پھیلنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی بس یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ کیڑوں کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
کراچی میں اب تک 20 ہزار 9 سو 40 جانور اس کا شکار ہوئے ہیں۔ اور سندھ میں 3 ہزار 352 جانور زیر علاج ہیں جبکہ 49 ہزار 5 سو 39 جانور لمپی اسکن کی بیماری کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔قربانی کے جانور کی خریداری کرتے وقت یہ دھیان دیں کہ جانور کو چھینکیں نہ آ رہی ہوں۔
جانور سست بھی نہ ہو اور چلنے پھرنے میں لڑکھڑا نہ رہا ہو۔
جانور کی آنکھوں یا ناک سے پانی نہ آرہا ہو۔اس بیماری میں جسم پر گلٹیاں بنتی ہیں آنکھوں سے اور منہ سے پانی نکلتا ہے اور جانوروں کی جلد دانے دار ہو جاتی ہے ۔
جانوروں کے جسم پر دانے پھیل کر اس کی زبان تک آ جاتے ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ اس انفکیشن سے انسانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا نہ ہی ایسے جانور کا گوشت یا دودھ نقصان دہ ہوتا ہے۔ایسی صورت جانوروں کے گوشت میں بھی دانے اور دھبے موجود ہوتے ہیں اگر ایسا گوشت نظر آئے تو مت خریدیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More