وہ لمحہ جب بھارتی صدرنے نواز شریف کا خاندان کھنگال دیا ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان دنیا میں خواہ کتنے ہی حسب نصب کا اظہار کر لے لیکن اس کا ماضی کبھی بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ ایسا ہی مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ بھی ماضی میں ہو چکا ہے جو کہ تاریخ کے لمحات میں محفو ظ ہے ۔
جنرل ضیاءالحق کے دور میں دورہ بھارت کے دوران نواز شریف بھی ضیاء الحق کے ساتھ تھے بھارتی صدر گیانی ذیل سنگھ سے جب ضیاء الحق نے نواز شریف کا تعارف کروایا اور کہا کہ یہ پاکستان کے پنجاب کے پرعزم اور پرجوش نوجوان وزیراعلیٰ ہیں۔ اور ان کے والد ین امرتسر سے ہجر ت کر کے لاہور گئے تھے۔
جس پر بھارتی صدر گیانی ذیل سنگھ نے نواز شریف میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے بڑے امرتسر میں کہاں سے تعلق رکھتے تھے؟ نواز شریف نے بتایا کہ جاتی عمرہ۔
جس پر صدر گیانی ذیل سنگھ نے فوراً کہا کہ کہیں تم شریف ٹنڈاں (رھٹ میں لگے پانی کھینچنے والے ڈلے) کے بیٹے تو نہیں ہو جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ جی ہاں۔