Headlines

    بجلی کی بچت کرنی ہے تو مارکیٹیں  9 بجے تک بند کرنا ہونگی،  حکومت کا نیا موقف۔

    بجلی کی بچت کرنی ہے تو مارکیٹیں  9 بجے تک بند کرنا ہونگی  حکومت کا نیا موقف۔

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔ حکومت کے  اعلان کے باوجود اس میں کمی نہیں لائی گئی۔ مون سون بارشوں کے بعد مسئلہ مزید بگڑ گیا ہے۔  بجلی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی میں دفتری اوقات میں تبدیلی ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دی گئی۔

     

     

    ا ب پنجاب میں بھی حکومت نے یہی روش اختیار کرنے کی ٹھانی ہے سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی تو ہو ہی گئی ہے۔ اس کے بعد ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کیا گیا اب مارکیٹیں بھی بند کرنی پڑیں گی۔

     

     

    حکومت کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ  آئندہ دو ماہ کے لئے مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کر دئیے جائیں گے جیسے کرونا وباء کے دوران کئے جاتے ہیں۔

     

     

    ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن نے بھی اس معاملے پر حکومت کے ساتھ رضا مند ی ظاہر کی ہے۔  قومی مفاد کے لئے ایسا کرنا غلط نہیں۔ بچت پلان پر عمل درآمد سے ہی بجلی اور پیٹرول کی بچت ہو گی ۔