بجلی کی بچت کرنی ہے تو مارکیٹیں 9 بجے تک بند کرنا ہونگی حکومت کا نیا موقف۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔ حکومت کے اعلان کے باوجود اس میں کمی نہیں لائی گئی۔ مون سون بارشوں کے بعد مسئلہ مزید بگڑ گیا ہے۔ بجلی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی میں دفتری اوقات میں تبدیلی ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دی گئی۔
ا ب پنجاب میں بھی حکومت نے یہی روش اختیار کرنے کی ٹھانی ہے سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی تو ہو ہی گئی ہے۔ اس کے بعد ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کیا گیا اب مارکیٹیں بھی بند کرنی پڑیں گی۔
حکومت کی جانب سے اس بات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے لئے مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کر دئیے جائیں گے جیسے کرونا وباء کے دوران کئے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن نے بھی اس معاملے پر حکومت کے ساتھ رضا مند ی ظاہر کی ہے۔ قومی مفاد کے لئے ایسا کرنا غلط نہیں۔ بچت پلان پر عمل درآمد سے ہی بجلی اور پیٹرول کی بچت ہو گی ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More