Headlines

    کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بُرے دن شروع ہوگئے۔۔ دو افسران کا عثمان بزدار کے خلاف بڑا اعلان۔۔

    دو سرکاری عہدیداروں نے شراب کے لائسنس کیس کے معاملے میں وزیر اعلی (پنجاب) عثمان بزدار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور ایک اور شخص ، جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے ، نے نیب کو عثمان بزدار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دائر کی ہے۔
    درخواست دینے والوں نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ انہیں وزیر اعلی ہاؤس سے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے پر مجبور کیا گیا۔

    اس سے قبل آج وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے کے لئے 50 ملین روپے رشوت لینے کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے۔

    Advertisement

    انہوں نے بغیر کسی پروٹوکول کے اپنا بیان ریکارڈ کروانے لاہور نیب آفس کا رخ کیا۔