اہم خبریں

دود ھ کے خالص ہونے اور کیمیکل والا ہونے کا پتہ چلانا اب مشکل نہیں، جانئے آسان طریقہ

دودھ سے خالص ہونے سے متعلق حکومت کا اہم قدم ۔

 

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) دودھ ایک غذائیت سے بھرپور مائع ہے ۔ جس کا استعمال بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں ہر طبقہ عمر کے لوگوں کے لئے لازم ہے ۔ اس کے استعمال سے جسمانی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

Advertisement

 

مسلمانوں کے لئے تین قسم کے حلال جانوروں کا دودھ قابل استعمال ہے جس میں گائے/بھینس، بکری اور اونٹنی کا دودھ شامل ہے۔ ان تمام کے دودھ ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے الگ الگ اہمیت رکھتے ہیں۔

 

Advertisement

پاکستان میں چند عرصے سے کچھ ضمیر فروش لوگ دودھ میں ملاوٹ کر رہے ہیں۔ اور مضر صحت دود ھ عوام تک پہنچایا جارہا ہے ۔ فوڈ اتھارٹی نے اس سلسلے میں کئی جگہ چھاپے مارے ،لیکن پھر اس کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اب فوڈ اتھارٹی نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔

 

دود ھ کے خالص ہونے اور کیمیکل والا ہونے کا پتہ چلانا اب مشکل نہیں رہا ۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں 6 دودھ کے ٹیسٹنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں پر لوگ اپنے گھر سے اُبالا ہوا دودھ ایک پاؤ لے کر آئیں اور اس کو چیک کروا کر فوراً رپورٹ حاصل کریں۔

Advertisement

 

اس طرح سے اس گوالے یا دودھ والے دکاندار کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا اور اس کو سزا بھی ملے گی۔ ٹیسٹ کئے جانے والے دود میں اگر غلط میٹریل شامل کئے گئے ہیں تو اس دود ھ کو مزید ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوایا جاتا ہے ۔

 

Advertisement

جہاں اس کی مکمل ٹیسٹنگ رپورٹ بنائی جاتی ہے ۔ اس رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے گوالے یا دکاندار کے خلا ف ایکشن لیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago