103 سالہ خاتون نے ایسا کام کر دکھایا کہ نوجوان بھی کرنے سے پہلے سو بار سوچیں ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) کہتے ہیں دل جوان ہو نا چاہیے عمر میں کیا رکھا ہے ایسا ہی ایک سویڈن معمر ترین خاتون نے کیا۔ اپنی عمر کی پرواہ کیے بغیر انھوں نے منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ انسان جب 60 سے 70 سال کی عمر میں پہنچتا ہے تو اس کو متعدد بیماریاں اپنے گھیرے میں لے لیتی ہیں۔
ایسے وقت میں اس کا چل پانا ہی قدرت کا انعام ہوتا ہے کجا کہ وہ کوئی پُر خطر کام کر سکے۔ لیکن 103 سالہ روت لارسن خاتون نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کیا اور فضا میں ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائی اور بحفاظت پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اُتر گئیں۔
جیسا کہ نوجوان میں بھی کچھ الگ کرنے کی جستجو ہو تی ہے اور وہ اس کے لئے نئی نئی جگہوں کو ڈھونڈتے ہیں ریکارڈ بناتے ہیں۔ ایسی ہی خواہش اس معمر ترین خاتون کی تھی۔ اتنی زیادہ عمر میں اونچائی پر جانا اور حوصلے سے چھلانگ لگانا اپنے آپ میں ایک انوکھی بات ہے کیونکہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل کمزور ہو جاتا ہے۔
103 سالہ خاتون نے یہ کرتب ماہر کی نگرانی میں کیا جن کا نام جوکم جوہانسن ہے اس موقع پر گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایک کارندہ بھی موجود تھا۔ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ کرتب اسٹاک ہوم علاقے سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موٹالہ نامی جگہ پر کیا گیا۔
103 سالہ روت لارسن نے ہائی جمپ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس وقت وہ یہ کرتب دکھانے والی دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے اہلکار نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More