اہم خبریں

محبت صرف انسانوں میں نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہے، ہتھنی اپنے مردہ بچے کو لے کر کہاں چلی گئی، دلچسپ واقعہ

ہتھنی کا اپنے مرے ہوئے بچے کو سونڈ میں اُٹھا کر پھرنا ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں موجود چائے کی پتی کے باغات کے قریب عجیب واقعہ ہوا۔

Advertisement

 

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک ہتھنی اپنے بچے کی لاش کو سونڈ میں اُٹھائے پھر رہی ہے۔ اس واقعے کو دیکھتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

 

Advertisement

ہتھنی کے بچے کی موت قریباً جمعے کے روز ہو ئی تاہم اس وجہ ابھی پتہ نہیں چل سکی۔ لیکن ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ ہتھنی اس بچے کو سونڈ میں اُٹھا کر اپنے ہاتھیوں کے گروہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہی ہے۔ ہاتھیوں کا گرو ہ 30 سے 35 کی تعداد پر مشتمل ہے۔

 

جنگلات کے حکام کے مطابق ہتھنی اس بچے کو 7 کلو میٹر دور لے گئی جہاں امباری کے باغات ہیں اور وہاں اس کو جھاڑیو ں میں چھپا دیا۔ ذرائع کے مطابق جنگلات کے حکام جمعے کے روز ہی متعلقہ جگہ پہنچے لیکن ان کو نہ تو وہاں کوئی ہاتھی ملا اور نہ بچہ۔

Advertisement

 

عام طور پر جانور اپنے مرے ہوئے جانوروں کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں لیکن ہتھنی کا یہ رویہ حیرت انگیز ہے کہ وہ اس بچے کو ایسے لئے پھر رہی ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago