اہم خبریں

چڑیا گھر میں نایاب جانور کی پیدائش پر پوری چڑیا گھر میں خوشی و جشن۔

نایاب بھیڑیے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ خوشی سے نہال۔

 

آن لائن (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں ایسے بہت سے جانور تھے جن کی نسل اب باقی نہیں رہی اور بہت سے ایسے ہیں جو کہ ختم ہونے کے قریب ہیں ایسے ہی ایک بھیڑیے کے بچے کی پیدائش امریکی چڑیا گھر میں ہوئی ۔ اس بھیڑے کو ریڈ وولف کہا جاتا ہے۔

Advertisement

 

 

امریکی روڈ آئی لینڈ میں موجود راجر ولیمز چڑیا گھر میں نایاب نسل کے بھیڑے کے بچے کی پیدائش ہوئی۔ جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

Advertisement

 

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے اس بچے کی انتہائی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے ۔ اس جوڑے کے نر کی عمر 7 برس ہے جس کا نام ڈیاگونامی رکھا گیا ہے جبکہ مادہ کی عمر 6 برس ہے جس کا نام بریوو رکھا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

اس جوڑے نے پہلی بار کسی بچے کو جنم دیا ہے۔ بچے کی پیدائش سے قبل ہی انتظامیہ نے اس کا خصوصا ً ایک گھر تعمیر کیا ۔ اس جگہ کیمرے اور سنسرز لگا کر جوڑے کی حرکات و سکنات کا جائزہ لیا جاتا رہا۔

 

Advertisement

 

ڈاکٹر ز کے مطابق یہ بچہ بہت تیزی سے وزن بڑھا رہا ہے آئندہ چند مہینے انتہائی اہم ہیں اس کی بھر پور نشوونما کرنی چاہیے 2005 کے بعد سے اب تک ریڈ ووُلف بھیڑے کی یہ پہلی پیدائش ہے۔ ان کی نسل بہت کمیاب ہو گئی ہے ان کی آبادی ایک اندازے کے مطابق 15 سے 20 رہ گئی ہے۔

 

Advertisement

لیکن بعض تھیوری کے مطابق ان کی تعداد 200 تک ہے۔عالمی تنظیم آئی یو سی این کے مطابق گزشتہ 20 برس سے ریڈ وولف کی نسل انتہائی کم یاب ہونے کے ساتھ ساتھ ناپید ہونے کے قریب ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago