مولانا طارق جمیل نے ایسا واقعہ سنایا کہ ہر کوئی اپنا احتساب کرنے پر مجبور ہو جائے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) مومن کی میراث ہے اس کا دین ۔ دین یعنی عقیدہ اور ایک مسلمان کا عقیدہ ہے اللہ ایک ہے اور حضورؐ اس کے آخری نبی ہیں۔ اس بات پر یقین اور اقرار سے انسان مسلمان کہلاتا ہے۔ دنیا میں اب تک جتنے بھی نبی آئے سب کے پاس دعا کا حق تھا ۔ جو انھوں نے استعمال کیا ۔
حضور کریمﷺ واحد ایک ایسے نبی ہیں جنہوں نے اپنا وہ حق قیامت کے روز استعمال کرنے کی درخواست کی جو اللہ نے قبول کی۔ ہر نبی اپنی اُمت کی جانب اللہ کا پیغام لےکر آیا ۔ جس کے بدلے میں قوم نے ان کے ساتھ بدسلوکی اور نتائج بھگتے ۔ اللہ کے محبوب رسول کریمﷺ بھی دین اسلام لائے ۔
لوگوں کو جینے کے اقدار سکھائے انسان کو بتایا کہ زندہ رہنے کے لئے تو جانور بھی کھاتے پیتے ہیں لیکن انسان اور جانور میں واضح فرق ہے انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے تو اس کا ظرف اتنا وسیع ہو کہ یہ گناہوں سے توبہ کرکے عاجزی والی زندگی گزارے ۔
حضور ؐ نے فرمایا کہ میں اپنی اُمت سے ہر گناہ کی توقع رکھتا ہوں۔ کیونکہ میری اُمت میں ہر وہ برُائی موجود ہو گی جو پہلے اُمتوں میں موجود تھیں۔