اہم خبریں

پائے صاف کرنا آپ کو بھی مشکل کام لگتا ہے نا؟ تو جانیے آٹے سے پائے صاف کر نے انتہائی آسان طریقہ

مزید دار پائے بنائیں اور زندگی کا مذا دوبالا کریں۔ کیا آپ بھی پریشان ہیں؟ پائیں بنانے اور بھننے سے تو پھر پریشان ہونا چھوڑیں اور یہ طریقہ جانئے ۔

 

 

Advertisement

عید قربان تو گزر گئی اب اس کے گوشت سے مختلف قسم کی مزیدار ڈشز بنا کر دعوتیں کی جائیں گی اور گوشت کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ جیسے کہ پائے ، بڑے جانور کے پائے پنجابیوں کی مرغوب غذا میں شامل ہیں ۔

 

اگر یہ صحیح طریقے سے بنے ہوں تو اور لذیذ ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کو بنانے کا طریقہ معلوم ہو ۔ جیسے پائے چاہے بکر ے کے ہوں یا گائے کے ان کو دھونے سے قبل تقریباً 30 منٹ تک آٹے کی بوسی لگا کر چھوڑ دیں ۔ اور اس کے بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔ اس عمل سے پائے جلد صاف ہو جائیں گے ۔

Advertisement

 

اس کے بعد پائے پکانے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ا نکو ایک ساتھ رکھ لیں جیسے کہ گائے کے پائے ہیں تو پائے 2 عدد ہوں۔ان کو بھنوا کر اچھی طرح صاف کر کے بڑۓ بڑے ٹکڑے کروا لئے جائیں ۔

 

Advertisement

اس کے بعد ان اجزاء کو اکھٹا کر لیں ۔
دہی ایک پیالی ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانےکے چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوادو کھانے کے چمچ، پیاز درمیانی سائز کی دو عدد باریک کاٹ لیں ۔

 

ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا ایک گھٹی باریک کٹا ہوا، ادرک لمبی لمبی باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، لیموں تین عدد، تیل یا گھی دو پیالی، پائے صاف کرنے کے لئے آٹے کی بھوسی دو کھانے کے چمچ، پائے ابالنے کے لئے لہسن کی ثابت ڈلی ایک عدد بغیر چھلی ہوئی۔ کالی مرچ آٹھ سے دس عدد، بڑی الائچی چار عدد، نمک حسب ذائقہ ۔

Advertisement

 

 

Advertisement

آٹے کی بھوسی کو ملا کر پائے صاف کر لیں اور ان کا ایک بڑے دیگچے میں ڈھیڑ سارا پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ اس میں لہسن ، بڑی الائچی کالی مرچ نمک ڈال کر پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے پکنے کے لئے رکھ دیں ۔

 

جب پائے گل جائیں تو بڑی ہڈیاں الگ کر لیں اور چھوٹی بوٹیاں اور ہڈیاں اور گودا الگ کر کے یخنی کو چھان لیں۔ ایک بڑے دیگچے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤ ن کر کے نکال لیں اور ایک اخبار پر پھیلا کر خشک کر لیں۔ پھر اس کو ہاتھ سے کچل کر دہی ، ہلدی، دھنیا، مرچ ، ادرک، لہسن، گرم مصالحہ ڈالر بھون لیں ۔

Advertisement

 

 

اور پائے ڈال کر کچھ دیر بھوننے کے بعد ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چھو ڑ دیں ۔ پائے جتنی ہلکی آنچ پر پکیں گے اتنے ہی مزے دار ہوں گے۔پندرہ سے بیس منٹ پکنے کے بعد اس پر کٹی ہوئی ادرک ، ہری مرچ، لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر دم دےدیں جب تیل اوپر آ جائے تو مزیدار لذیذ پائے تیا ر ہیں ۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago