اہم خبریں

بھارت کے بعد اب کینڈا میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ پوری ہندو براداری میں غم و غصہ

بھارت کے بعد کینیڈا میں بھی گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا گیا ۔

 

آن لائن (اعتماد ٹی وی) کینیڈا کے ریجنل یارک پولیس کے مطابق مہاتما گاندھی کے مجسمے کو کسی نے توڑ دیا ۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ۔

Advertisement

 

یونگ اسٹریٹ اور گارڈن ایونیو کے علاقوں میں موجود ایک مند ر میں گاندھی کا مجسمہ نصب تھا جس کی اونچائی 5 میٹر تھی ۔ اس کو توڑ دیا گیا ۔ تاحال توڑنے والے کے متعلق معلومات نہیں مل سکی۔

 

Advertisement

بھارتی سفارت خانے نےا س اقدام کی مذمت کی ہے اور کینیڈین حکومت سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یارک ریجنل پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement

مجسمے پر خالصتان جیسے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی نسل ، قومیت ، مذہب ، رنگ عمر جنس کو بنیاد بنا کر کئے گئے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مندر کے صدر ڈاکٹر بدھیندر دوبے کا کہنا ہے اس واقعے نے ہندو برادری پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔

 

 

Advertisement

اس مجسمے کو یہاں نصب ہوئے 30 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ اس واقعے کی مذمت ہندوستان قونصلیٹ جنرل اور اوٹاوا اور ہائی کمیشن نے بھی کی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے تاریخی مقام پر نصب مہاتما گاندھی کا مجسمہ گرا کر اس کے ٹکڑے کر دیے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago