پاکستان مسلم لیگ ن کی ہار پر شہزاد اقبال کا تجزیہ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں بڑی شکست ہوئی ۔ عمران خان نے جو کہا تھا کر دکھایا ۔ نجی ٹی وی پر صحافی و تجزیہ نگار شہزاد اقبال نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے ارکان ناراض تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حلقے میں الیکشن جیت کر جیتتے آئے ہیں آج ہم کیسے کہیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔
شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس چانس تھا کہ الیکشن میں چلی جاتی لیکن انھوں نے حکومت کا چلانے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط تھا ۔ مسلم لیگ ن کے لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ حکومت گرانے کی دو وجوہات تھیں ایک ڈر، دوسرا لالچ۔
جن لوگوں کو اقتدار کی ہوس تھی وہ چاہتے تھے کہ وہ اقتدار میں آئیں ایسے میں شہباز شریف کا نام سامنے آتا ہے کیونکہ ان کو خواہش تھی وزیراعظم بننے کی اس لئے انھوں نے اتحادی حکومت بنائی۔ اب تو ن لیگ کے حق میں کچھ نہیں آج اگر یہ الیکشن کی کال دیتے ہیں تو پھر پاکستان تحریک انصاف واضح جیت حاصل کر لے گی۔
اگر عمران خان کی حکومت نہ گرائی ہوتی تو آج جو مہنگائی ن لیگ کو دیکھنا پڑ رہی ہے وہ عمران خآن کو دیکھنا پڑتی ۔ آئندہ الیکشن میں پھر ان کے آنے کا چانس ہی نہیں رہتا ۔ لیکن انھوں نے عمران خان کو لائف لائن دی ہے۔ اب جو حالات ہیں ان میں مسلم لیگ ن کے پاس کچھ نہیں ۔
حکومت انھوں نے اپنے خاندان میں رکھی ہے یہ کیسی جمہوریت ہے کہ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More