پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اسد عمر نے اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اسد عمر نے اعلان کردیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے واضح جیت حاصل کر کے مسلم لیگ ن کو شکست سے دو چار کر دیا ہے۔ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا پر آکر بیان دیا کہ عوام کو قبول نہیں ہے کہ ان کے فیصلے بند کمروں میں ہوں۔
اسد عمر نے کہا پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ 22 جولائی کو ایک فارمیلٹی پوری ہو گی اور پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت بنائے گی۔ سندھ میں ویسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ، بلوچستان میں عوامی پارٹی کی حکومت ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکمرانی ہے اس سب کے بعد تو شہباز شریف صرف اور صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں۔ 18
جولائی کو دوپہر تین بجے عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہو گا جس کے بعد وہ باقاعدہ اعلان کر یں گے۔ عوام نے اپنی مرضی بتا دی ہے کہ ا ب پاکستان ایک نئے الیکشن کے لئے تیار ہے۔